بین الاقوامی
امریکی محکمہ خارجہ کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ردعمل
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا تھا
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویدانت پٹیل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق کسی بھی انکوائری کے لیے محکمہ انصاف سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔
اس کے علاوہ، ویدانت پٹیل نے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں توہینِ مذہب کے قوانین کی مخالفت کی جاتی ہے، کیونکہ یہ قوانین مذہبی آزادی کو محدود اور انسانی حقوق کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا تھا۔