Archive

بل گیٹس کا کاملا ہیریس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر کا عطیہ

امریکا میں ارب پتی شخصیات بھی صدارتی انتخابات میں اپنی پسندیدہ امیدواروں کی حمایت میں سرگرم

واشنگٹن : امریکا میں ارب پتی شخصیات بھی صدارتی انتخابات میں اپنی پسندیدہ امیدواروں کی حمایت میں سرگرم ہو گئی ہیں۔ بل گیٹس نے نائب صدر کاملا ہیریس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دونوں سیاسی جماعتوں کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس مرتبہ انتخابات کی نوعیت مختلف ہے، جس کی وجہ سے ان کی حمایت اہم ہے۔

دوسری جانب امریکی انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والے پانچ اہم اداروں نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے امکانات کافی روشن ہیں۔

ایک امریکی اخبار کے مطابق 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ سروے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکانات 51 فیصد ہیں، جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کے امکانات 49 فیصد تک ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button