’سنگل‘ ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں:نعیمہ بٹ

امریکہ میں 10 سال سے زائد عرصے تک اداکاری کی، انٹرویو

نعیمہ بٹ، جو ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کر رہی ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ’سنگل‘ ہیں لیکن کسی نئے رشتے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بڑے بالوں نے دیگر شوبز شخصیات کو بھی متاثر کیا ہے، جنہوں نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے بال بڑھانا شروع کر دیے ہیں۔

اس انٹرویو میں ملیحہ رحمٰن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نعیمہ نے اپنے کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ پاکستان میں کم کام کرتی ہوں ، لیکن انہوں نے امریکہ میں 10 سال سے زائد عرصے تک اداکاری کی۔

نعیمہ کے مطابق، ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی ہے، اور انہوں نے بھی ابتدائی طور پر اسی سمت میں قدم رکھا، مگر ان کا دل ہمیشہ اداکاری کی طرف رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوق کی وجہ سے امریکہ کا سفر کیا، جہاں انہیں اسکالرشپ ملی اور انہوں نے اداکاری اور تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔

نعیمہ نے یہ بھی کہا کہ وہ 10 سال تک تھیٹر اور مختلف پروجیکٹس میں مشغول رہیں اور اقوام متحدہ کے ساتھ بھی کام کیا۔ ان کی والدہ نے آخرکار انہیں پاکستان میں اداکاری کی اجازت دی، جو کہ ایک طویل عمل تھا۔

ایک سوال کے جواب میں، نعیمہ نے ماضی میں تعلقات کی بات کی اور کہا کہ ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ وہ اس وقت مکمل طور پر ’سنگل‘ ہیں اور کسی بھی نئے تعلقات کے لیے تیار نہیں ہیں، بلکہ اپنی خوشیوں میں مصروف ہیں۔

بڑے بالوں کی بات کرتے ہوئے، انہوں نے ان کا راز اپنے "جینز” کو قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اچھی خوراک کا خیال رکھا ہے، جس میں پروٹینز اور دیگر اہم اجزاء شامل ہیں۔

نعیمہ نے مزید کہا کہ ان کے کردار کے مشہور ہونے کے بعد دوسری خواتین نے بھی بال بڑھانا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے سہیلیوں کے علاوہ، دیگر اداکاروں نے بھی اس سلسلے میں تبدیلی کی ہے، لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ایک بار ان کے بڑے بالوں کی وجہ سے ڈرامے میں کاسٹ نہیں کیا گیا، اور متعدد بار بال کٹوانے کی ہدایات دی گئیں، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button