آئی ایم ایف کا پاکستان کو اصلاحات کے مستقل نفاذ پر زور

واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستانی وفد کی اہم ملاقات

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اصلاحات کو مستحکم طور پر نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی ترقی کو بھی تیز کرے۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد پر مشتمل پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کینجی اوکامورا سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستانی وفد نے مالیاتی وسائل میں اضافے کے لئے ٹیکس کی بنیاد میں وسعت، صوبائی زرعی آمدنی ٹیکس کو وفاقی ٹیکس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، سبسڈیز میں توازن قائم کرنے، حکومت کے حجم میں کمی، اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے اقدام پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران، نجی شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے ریزیلینس اور سسٹین ایبلٹی فنڈ کے تحت ماحولیاتی استحکام کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ، مالیاتی اور بیرونی شعبے میں پالیسیوں کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اس سے پہلے، پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف ڈائریکٹر جہاد ازعور سے بھی ملاقات کی، جس میں حال ہی میں منظور شدہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پر شکریہ ادا کیا۔ جہاد ازعور نے پاکستان کو فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button