ریحام خان کا معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو مشورہ

اپنی کیریئر پر توجہ مرکوز رکھیں اور ابھی شادی کرنے سے گریز کریں، ریحام خان

فلم پروڈیوسر، صحافی اور ٹی وی میزبان ریحام خان نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی کیریئر پر توجہ مرکوز رکھیں اور ابھی شادی کرنے سے گریز کریں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ریحام خان نے ہانیہ عامر کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے فخر سے بتایا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو انڈسٹری میں متعارف کرایا، اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ نہ کراتیں تو کوئی اور انہیں ضرور متعارف کراتا۔

ریحام خان نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بچپن سے ہی ٹیلنٹ موجود تھا، جب وہ ویڈیوز پر ڈب میشنگ کرتی تھیں اور دوسروں کی نقل اتارتی تھیں، اس وقت ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم موجود نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، اور ہزارہ ڈویژن کے لوگ عموماً نہ صرف ٹیلنٹڈ ہوتے ہیں بلکہ خوبصورت بھی ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ہانیہ کی اداکاری میں وقت کے ساتھ بہتری آئی ہے۔

ریحام خان نے ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا ڈراما "کبھی میں کبھی تم” دیکھ رہی ہیں، اور یہ ان کی جانب سے کسی پاکستانی ڈرامے کا مکمل دیکھنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں دیتیں اور اپنے کام میں مگن رہتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ شاندار کام کر رہی ہیں۔

ریحام خان نے دعا کی کہ ہانیہ عامر کو بولی وڈ میں کسی اچھے پروجیکٹ میں موقع ملے، اور امید ظاہر کی کہ وہ وہاں بھی کامیاب ہوں گی۔

آخر میں، انہوں نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا کہ وہ فی الحال شادی نہ کریں اور اپنے کیریئر پر توجہ جاری رکھیں۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button