ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 83 سالہ فتح اللہ گولن کا انتقال امریکا میں ہوا

واشنگٹن: ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 83 سالہ فتح اللہ گولن کا انتقال امریکا میں ہوا۔ وہ 1999 سے خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

فتح اللہ گولن کون تھے؟

فتح اللہ گولن اپنی معتدل اسلامی تحریک کے بانی تھے، جسے "ہزمت” یا "خدمت” تحریک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تحریک زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے، اور انہوں نے اپنے نظریات کو پھیلانے کے لیے ترکی کے ساتھ ساتھ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اسکولوں کا نیٹ ورک قائم کیا۔

فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا گیا۔ اس ناکام بغاوت کے بعد، ان کی تنظیم پر پابندی لگائی گئی اور ترکیہ میں اس سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا۔

فتح اللہ گولن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 5 دہائیوں کے دوران کئی بار فوجی بغاوت کا سامنا کیا، فوجی بغاوتوں کا مقابلہ کرنے والوں پر ایسا الزام لگانا توہین آمیز ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button