Trending

پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کا امکان، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

پاکستان میں اگلے پانچ سالوں کے دوران اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کی ہے۔

ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان میں اگلے پانچ سالوں کے دوران اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی توقع ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال کے لیے حکومتی ہدف سے بھی کم مہنگائی کی پیشگوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.5 فیصد رہے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 12 فیصد، یعنی ڈبل ڈیجٹ میں رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2025-2026 میں اوسط مہنگائی 7.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مالی سال 2026-2027 کے لیے بھی آئی ایم ایف نے پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 6.5 فیصد لگایا ہے، جبکہ مالی سال 2027-2028 اور 2028-2029 میں بھی اوسط مہنگائی 6.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button