Archive

تحریک انصاف کے اراکین کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی

اسلام آباد:حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ اراکین کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے پانچ افراد، جن میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں، کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ ملاقات کے وقت کا تعین تحریک انصاف خود کرے گی، اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا مؤخر کرنے کی ذمہ داری بھی تحریک انصاف پر ہوگی۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button