تربیلا ڈیم کی 50ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

تربیلا ڈیم ملکی ترقی اور انجینئرنگ کا عظیم سنگ میل ہے،چیئرمین واپڈا

لاہور : تربیلا ڈیم کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پوسٹ نے 50 روپے مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے واپڈا ہاؤس لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی تھے۔

تقریب کے دوران چیئرمین واپڈا نے کہا کہ تربیلا ڈیم پاکستان کی انجینئرنگ مہارت اور ملکی ترقی کا اہم سنگ میل ہے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ آئندہ نسلوں کو تربیلا ڈیم کی اہمیت اور اس کی عظیم خدمات یاد دلاتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1974 میں مکمل ہونے والا تربیلا ڈیم گزشتہ 50 سالوں سے ملکی زراعت، توانائی اور معیشت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس دوران ڈیم نے 406 ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا، جبکہ تربیلا ہائیڈرو پاور اسٹیشن نے نیشنل گرڈ کو 540 ارب 36 کروڑ یونٹس سستی بجلی فراہم کی ہے۔

اس ڈیم کی بدولت پاکستان کی معیشت کو 400 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ پہنچ چکا ہے۔

Exit mobile version