Trending

عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے،بلاول بھٹو

آئینی عدالت کے خلاف موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، آئینی عدالت کے خلاف موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے وضاحت کی کہ 2007 سے ہر انتخابات میں عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کے ایجنڈے کا حصہ رہی ہیں، اور میثاق جمہوریت میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جو لوگ وفاقی آئینی عدالت کی مخالفت کر رہے ہیں، ماضی میں وہ اس کی حمایت کر چکے ہیں۔ بلاول نے اس بات پر زور دیا کہ آئینی عدالت کے بارے میں دو دہائیوں سے ان کی جماعت کا مؤقف واضح ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام نے منتخب نمائندوں کو وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button