پاکستان
ٹرینڈنگ

چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ، پرتپاک استقبال

چینی وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مستحکم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون کونسلـ(ایس سی او) سمٹ میں شرکت کیلئے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 11 سال بعد کسی چینی وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا طیارہ ایئرچائنا کے ذریعے نور خان ایئر بیس پر اترا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

استقبالیہ تقریب میں دو بچوں نے چینی وزیراعظم کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے جبکہ پاکستان آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں چینی وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لی چیانگ کی آمد پر بے حد خوشی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں خصوصاً سی پیک کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button