Archive

پی ٹی اے نے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز بند کرنا شروع کر دیئے

پی ٹی اے نے نادرا سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے یہ کارروائی شروع کر دی، ذرائع

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سمز کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ آج سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کو بند کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے نادرا سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے یہ کارروائی شروع کی ہے۔ اس سے قبل پی ٹی اے 2017 سے پہلے کے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریباً 70 ہزار سمز کو بھی بلاک کر چکا ہے۔

فوت شدہ افراد کے اہل خانہ کو اپنی سمز کو اپنے نام منتقل کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔

اس مدت کے دوران اہل خانہ فوت شدہ فرد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ، اپنا شناختی کارڈ اور سمز کو اپنے نام منتقل کرنے کی درخواست دے کر یہ عمل مکمل کر سکتے تھے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد موبائل نیٹ ورک کو محفوظ بنانا اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button