کچھی میں دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تنظیم فتنتہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے

کوئٹہ: ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں سکیورٹی فورسز کی ایک کامیاب کارروائی میں تین خطرناک دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تنظیم فتنتہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور وہ ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 7 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، ایک موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کچھی، کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی علاقے میں امن و امان قائم کرنے کی سمت ایک اہم کامیابی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button