علاقائی

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ، زیادتیوں کا انکشاف

3 ڈاکوؤں کی شناخت نیاز ،صدام اور قلندر بخش کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ایک شدید مقابلے کے نتیجے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ منگھوپیر کے قریب غازی گوٹھ میں پیش آیا جب پولیس کو اطلاع ملی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو علاقے میں موجود ہیں۔

پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا گروہ علاقے میں متعدد گھروں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث تھا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ڈاکو گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو یرغمال بنا رہے تھے اور ان کے ساتھ زیادتی بھی کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا تعلق اندرون سندھ سے تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیاں مقابلہ صبح 5 بجے کے قریب ہوا ، پولیس کو علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 3 ڈاکوئوں کی شناخت نیاز ،صدام اور قلندر بخش کے نام سے ہوئی ،ملزمان کی جانب سے گھروں میں ڈاکہ ڈالنے کے علاوہ زیادتی کی بھی اطلاعات ہیں، ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button