بلوچستان کے علاقے ٹنڈوالہ یار میں رکشے کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

واقعہ قلات کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جس میں باپ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں کی بازی ہار گئے

ٹنڈوالہ یار: بلوچستان کے علاقے ٹنڈوالہ یار میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے، جہاں چنگچی رکشہ کنویں میں الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ قلات کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جس میں باپ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 44 سالہ منچی جوگی، 12 سالہ تگو، 7 سالہ پدما جوگی اور 5 سالہ تیجو جوگی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ خاندان میرپورخاص روڈ پر واقع گاؤں ڈتو کالرو سے تعلق رکھتا ہے اور حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button