Archive
Trending

دفعہ 144 نافذ: لاہور میں 6 دن کیلئے سیاسی و سماجی سرگرمیوں پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک نافذ رہے گی

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ اس دوران لاہور میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے نشانہ بن سکتا ہے، اسی لیے یہ احتیاطی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button