وزیراعظم شہباز شریف سے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

میں آپ کے لیکچر شوق سے سنتا ہوں جو انتہائی پُر معز اور تاثیر سے بھر پور ہوتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام آباد وزیراعظم ہائوس میںملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آمدپر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ کے لیکچر شوق سے سنتا ہوں جو انتہائی پُر معز اور تاثیر سے بھر پور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو آپ پر ناز ہے کہ آپ نے اسلام کو صحیح معنوں میں روشناس کرایا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل کر دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا، ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button