Trending
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
ایران کی جانب سے آئندہ حملہ پہلے سے زیادہ سنگین اور تکلیف دہ ہوگا، بیان
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئندہ حملہ پہلے سے زیادہ سنگین اور تکلیف دہ ہوگا۔
غیرملکی ذرائع کے مطابق، اسرائیل پر حملے کے فوراً بعد خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عبرانی زبان میں ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے مزاحمتی قوتوں کی جانب سے صیہونی ریاست کو شدید نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔
یہ بیان ایران کی طرف سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغنے کے فوراً بعد سامنے آیا۔ اس سے قبل خامنہ ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنی ہوئی میزائل کی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس پر اسلامی جملہ نصر من اللہ و فتح قریب درج تھا۔