بین الاقوامی

حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کا مقام خفیہ، اسرائیلی حملے کا خطرہ

ممکنہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر نماز جنازہ کو مختصر رکھا جائے گا ، ذرائع

بیروت: اسرائیلی حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کا مقام خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ان کی تدفین عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف یا کربلا یا پھر ایران میں کسی مقدس مقام پر کی جا سکتی ہے۔

حزب اللہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ممکنہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر نماز جنازہ کو مختصر رکھا جائے گا اور اس کا مقام بھی عام لوگوں سے پوشیدہ رکھا جائے گا۔ حزب اللہ کے دیگر شہداء علی کرکی سمیت دیگر شہداء کو پہلے ہی سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے۔ ان کی شہادت پر حزب اللہ اور لبنان کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button