Archive

بھارتی اداکار رجنی کانت کی صحت میں بہتری

اداکار کے دل کی ایک اہم شریان میں سوجن تھی جس کا علاج غیر سرجیکل طریقے سے کیا گیا

چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ چند روز قبل دل اور معدے کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرائے گئے رجنی کانت کو اب دو دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار کے دل کی ایک اہم شریان میں سوجن تھی جس کا علاج غیر سرجیکل طریقے سے کیا گیا ہے۔ اب اداکار کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ جلد ہی اپنے گھر واپس چلے جائیں گے۔

رجنی کانت کی بیماری کی خبر سامنے آنے پر ان کے لاکھوں مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اداکار کی صحت یابی کی خبر سن کر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ رجنی کانت حال ہی میں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ان کی اچانک بیمار ہونے کی وجہ سے ان کی فلموں کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی تھی۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button