لاہور: 3نابالغ بچیاں انسانی سمگلرز کے چنگل میں پھنسنے سے بچ گئیں

14 سالہ عافیہ علیشا اور ایمن نامی یہ تینوں کزن بہتر مستقبل کی تلاش میں گھر سے بھاگ نکلی تھیں، ورثاء کے حوالے

لاہور: ریلوے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی خان کی تین نابالغ بچیوں کو سائوتھ افریقہ جانے سے روک لیا ہے۔ یہ بچیاں انسانی اسمگلرز کے چنگل میں جانے سے بچ گئیں۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق 14 سالہ عافیہ علیشا اور ایمن نامی یہ تینوں کزن بہتر مستقبل کی تلاش میں گھر سے بھاگ نکلی تھیں۔

انہوں نے پہلے لاہور اور پھر کراچی کا سفر کیا اور آخر میں سائوتھ افریقہ جانے کا ارادہ کیا۔

ڈیوٹی پر مامور کانسٹبل شاہ نواز نے ان تینوں بچیوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاوارث حالت میں دیکھا اور انہیں اپنی حفاظت میں لے لیا۔

بچیوں کے ورثا نے ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کوٹ مبارک ڈی جی خان میں درج کروائی تھی۔

ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔ ورثا نے ریلوے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بروقت کارروائی پر انہیں مبارکباد دی۔

Exit mobile version