پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کر لی
32 سالہ رضا حسن اور پوجا کی منگنی نیویارک میں ہوئی، اور دونوں کی شادی اگلے سال فروری میں منعقد کی جائے گی
نیویارک: پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ رضا حسن اور پوجا کی منگنی نیویارک میں ہوئی، اور دونوں کی شادی اگلے سال فروری میں منعقد کی جائے گی۔
نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا حسن نے بتایا کہ ان کی اور پوجا کی شادی کی تقریب باقاعدہ طور پر فروری 2024 میں ہوگی۔ منگیتر کے غیر مسلم ہونے کے حوالے سے رضا حسن نے کہا کہ پوجا اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور جلد مسلمان ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ رضا حسن اب پاکستان کوچھوڑ کر امریکا منتقل ہوچکے ہیں، وہ ایک ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکےہیں۔