Trending

ایران میں شدت پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں عسکریت پسند گروپوں کے مختلف حملوں میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کا یہ سب سے غریب صوبہ طویل عرصے سے مختلف مسلح گروہوں اور منشیات فروشوں کی سرگرمیوں کا شکار ہے۔

حالیہ حملوں میں ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق صوبے کے علاقے ہرمند میں ایک سرحدی محافظ اور ایک اور علاقے میں ایک اور سرحدی محافظ ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں پولیس کی اسپیشل فورس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ گروپ حالیہ مہینوں میں متعدد حملوں کا ذمہ دار رہ چکا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button