جوہر ٹاؤن میں سڑک کے شگاف میں کار جا گری
اس واقعے نے لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر کر دیا ہے
لاہور: جوہر ٹاؤن ریونیو سوسائٹی کے قریب سڑک پر پڑنے والے شگاف میں ایک کار اس میں جا گری، خوش قسمتی سے اس حادثے میں کار کا ڈرائیور محفوظ رہا۔ تاہم اس واقعے نے لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڑک پر پڑنے والے اس گہرے شگاف کی وجہ سے کار کا ڈرائیور اسے دیکھنے سے قبل ہی اس میں جا گرا۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک وارڈن فوری طور پر موقع پر پہنچے اور گاڑی کو شگاف سے نکالنے کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے۔
سڑک پر پڑنے والے اس شگاف سے متعلق مقامی پولیس نے متعلقہ محکمے کو فوری طور پر اطلاع دے دی ہے۔
محکمے کے اہلکاروں نے موقع کا معائنہ کیا اور شگاف کو پُر کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔