Trending

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت الیکٹ ہوکر نہیں آئی: شاہد خاقان

سیاسی ورکر کے لیے سب سے مشکل کام اپنی پارٹی کو چھوڑنا ہوتا ہے، سربراہ عوام پاکستانی پارٹی

سابق وزیراعظم و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت الیکٹ ہو کر نہیں آئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی ورکر کے لیے سب سے مشکل کام اپنی پارٹی کو چھوڑنا ہوتا ہے، جب ہم ووٹ کو عزت دوکی بات کرتے تھے اس کا مطلب یہی تھا کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا، آج دیکھ لیں ملک کے حالات کیا ہیں۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی سرفراز افضل کی عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آج سے دو ہفتے پہلے اس ملک کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کابینہ پورا دن آئینی ترمیم کے لیے بیٹھی رہی، ان میں سے کسی نے آئینی ترمیم دیکھی تک نہیں تھی لیکن پھر بھی رات کے اندھیرے میں آئینی ترمیم کو پاس کرنا چاہتے تھے، جب ملک میں سیاست کی یہ حالت ہوگی تو ملک ترقی کیسے کرے گا، پھر نوجوان کو روزگار کیسے ملے گا، لوگوں کے معاشی حالات کیسے بہتر ہوں گے، اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ آج یہاں پر صرف اقتدار کی جنگ ہے کہ کرسی مل جائے، الیکشن میں کیا ہوا ہم سب جانتے ہیں، آپ سب جانتے ہیں آج ہماری قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں میں جو حضرات بیٹھے ہیں ان کی اکثریت وہاں الیکٹ ہو کر نہیں آئی، وہ چوری شدہ ووٹ سے وہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان افراد کو ملک کے آئین میں ترمیم کا حق ہے؟ کیا ان افراد کو ملک چلانے کا حق ہے؟

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button