Archive

پاکستان میں نوجوانوں میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ

دل کے دورے اور دل کی بیماریاں جوبڑی عمر سے وابستہ تھیں، اب 30 اور 40 کے افراد میں عام ہیں‘ڈاکٹراسداکبر

اسلام آباد: پاکستان میں نوجوانوں میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ دل کے دورے اور دل کی بیماریاں، جو کسی زمانے میں بڑی عمر کے بالغوں سے وابستہ تھیں، اب 30 اور 40 کی دہائی کے افراد میں خطرناک حد تک عام ہیں۔

یہ بات شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف آف کارڈیالوجی ڈاکٹر اسد اکبر نے ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔

بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلیوں اور ابتدائی مداخلت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر صحت بخش طرز زندگی، خوراک، تمباکو نوشی اور تناؤ کی بڑھتی ہوئی سطح نوجوان بالغوں میں دل کے مسائل میں اضافے کے لیے اہم عوامل ہیں جن کی روک تھام کیا جانا ضروری ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button