ہیروئن اسمگل کا الزام، پاکستانی شہری کو سزائے موت

ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘سعودی وزارت داخلہ

ریاض: سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مجرم کی سزائے موت پر دمام میں عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سزا کا اعلان اس لییکیا گیا ہے تاکہ مملکت میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کو خبردار کیا جاسکے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button