رویندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے

کانپور:بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں جدیجا نے 300 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے ہیں ۔

جدیجا نے اپنی ہی گیند پر بنگلا دیشی بلے باز خالد احمد کو آؤٹ کرکے یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ اور نیوزی لینڈ کے ڈینیل وٹوری اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔

رویندرا جدیجا ان چند خوش قسمت کرکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 3000 رنز بھی بنائے ہیں۔ ان سے قبل بھارت کے کپل دیو اور روی چندرن ایشون ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے تھے۔

ٹیسٹ میچز کی تعداد کے حساب سے 300 وکٹیں اور 3ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ دیکھا جائے تو رویندرا جدیجا نے یہ کارنامہ 74 میچز میں انجام دیا ہے جبکہ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ایئن بوتھم نے 72 میچز میں ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button