پاکستان

اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں، وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور عوامی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان میں قیام 28 اکتوبر تک رہے گا۔ وہ 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 سے 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button