بھائی نے ٹک ٹاک بنانے پر بہن کو قتل کر دیا
ایک ماہ قبل ملزم ابو مبصر نے اپنی بہن کو قتل کرکے اس کی لاش قریبی نہر میں پھینک دی تھی
پشاور: صوابی کے علاقے تھانہ تور ڈھیر میں بھائی نے اپنی بہن کو ٹک ٹاک بنانے پر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل ملزم ابو مبصر نے اپنی بہن کو قتل کرکے اس کی لاش قریبی نہر میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے اس اندھے قتل کی تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان ٹک ٹاک بنانے پر شدید جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزم نے اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔