بلوچستان کے ضلع قلات میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
گہرائی زمین میں 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں تھا
قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں آنے والے زلزلے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی زمین میں 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔