شہید سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کے جسم پر کوئی براہ راست زخم نہیں ہے

لبنان کے حکام کی جانب سے ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق کر دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے میڈیکل اور سکیورٹی ذرائع نے شہید حسن نصراللہ کے جسد خاکی ملنے کی تصدیق کر دی ہے، حسن نصراللہ کا جسد خاکی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے سے نکالاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کے جسم پر کوئی براہ راست زخم نہیں ہے۔

اگرچہ حزب اللہ نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی تھی لیکن بیان میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اصل میں انہیں کیسے شہید گیا۔

تاہم لبنان کے میڈیکل اور سکیورٹی دونوں ذرائع نے کہا کہ ان کے جسم پر کوئی براہ راست زخم نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ موت کی وجہ دھماکے کی شدت سے ہونے والا طاقتور اثر تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ اسرائیل نے بیروت حملوں میں ان کے علاوہ دیگر سینئر رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button