Archive

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پہلی قسط موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے 7 ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اس کو 30 اکتوبر 2024 کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح سے بلند ہوگئے ہیں۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button