بھارت: کالے جادو کے دوران 7 سالہ بچہ قتل

نئی دہلی: بھارت کے شہر ہتھرس میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 7 سالہ بچے کو سکول کے بہتر مستقبل کے لیے کالے جادو کی ایک رسم کے دوران قتل کر دیا گیا۔جس کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مقتول بچے کو اتوار کی رات اس کے ہاسٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سکول کے ڈائریکٹر دنیش بگھیل نے اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور لاش کو اپنی کار میں ڈال کر لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس افسر ہمانشو ماتھر کے مطابق، بگھیل کے والد نے کالے جادو کی ایک رسم منعقد کی تھی جس میں بچے کو قربان کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔ اس رسم کے دوران ہی بچے کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث سکول کے ڈائریکٹر اور اس کے والد سمیت تین دیگر اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ابھی تک یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ بچے کو کس طرح قتل کیا گیا۔

بھارت میں انسانی قربانی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2021 کے دوران ملک میں انسانی قربانی کے 103 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ واقعات عام طور پر دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں اور دور دراز علاقوں میں زیادہ عام ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button