کھیل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: پاکستان کے معروف کرکٹ امپائر علیم ڈار نے 2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ علیم ڈار کو دنیا کے بہترین امپائرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

علیم ڈار کا کرکٹ امپائرنگ کا سفر 25 سال پر محیط ہے۔ انہوں نے 1998 میں فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا اور 2003 سے 2023 تک آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ رہے۔

انہوں نے اپنی غیر جانبدارانہ فیصلوں اور شاندار انتظامی مہارتوں کی بدولت عالمی شہرت حاصل کی۔

علیم ڈار نے 145 ٹیسٹ میچز، 231 ون ڈے میچز اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچز سمیت کئی بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کی۔ انہیں تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا۔

علیم ڈار نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کہا کہ انہوں نے کرکٹ میں تقریباً سب کچھ حاصل کر لیا ہے اور اب وہ اپنے سماجی اور خیراتی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

علیم ڈار نے کہا کہ نئے امپائرز کو تربیت دینے اور ان کی رہنمائی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوںتاکہ نئی نسل کے امپائرز بھی میری طرح کامیاب ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button