ساہیوال میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی
ساہیوال : ساہیوال کے نواحی گاؤں 34 چودہ ایل میں ایک گونگی اور بہری لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی جب گھر کے قریب دکان سے سودا خریدنے گئی تو اسے اسلم نامی شخص نے خالی احاطے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کی والدہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔
پولیس تھانہ شاہکوٹ کے علاقے میں واقعہ پیش آنے کے بعد سے پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔