اسلام آباد کچہری کے سامنے فائرنگ: دو افراد جاں بحق، ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد کی جی 11 سروس روڈ پر واقع کچہری کے سامنے دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں گروہ عدالتی معاملے میں ایک دوسرے کے مخالف تھے اور عدالت سے بری ہونے کے بعد ملزمان نے مخالف گروہ پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button