پلیٹ نمبر 804: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بری
لاہور : لاہور کی ایک مقامی عدالت نے مقبول ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا ہے۔
کینٹ کچہری لاہور میں اس مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ندیم نانی والا پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ تاہم عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ندیم نانی والا کو بری کر دیا ہے۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق، پولیس ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی اور اس نے کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو کہ ندیم نانی والا نے ہی جعلی نمبر پلیٹ استعمال کی تھی۔
اس سے قبل ڈیفنس سی پولیس نے ندیم نانی والا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجوانے کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔