ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر:اسجد اقبال نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

ورلڈ سکس ریڈ اسنو کر کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارتی کیوسٹ کمال چائولہ سے 2-6 سے شکست کے بعد کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق منگولیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو بھارتی کیوسٹ کمال چائولہ کے ہاتھوںشکست ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسجد اقبال نے ابتدائی دو فریمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13-47 اور 18-47 سے فتح حاصل کی ، تاہم بھارتی کیوسٹ نے شاندار کم بیک کیا اور لگاتار 6 فریمز میں فتح حاصل کرکے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کمال چاؤلہ کی حکمت عملی اور بہترین کھیل نے انہیں میچ میں فاتح بنایا، انہوں نے اپنے اگلے تین فریمز میں 0-64، 0-43، اور 20-30 کا اسکور کیا۔

اسجد اقبال نے مجموعی طور پر ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button