ایشوریا رائے کی وائرل ویڈیو نے طلاق کی افواہوں پر تجسس بڑھا دیا
بالی ووڈ کی ملکہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں نے گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا میں کافی شہرت حاصل کی ہے۔ تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایشوریا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تاحال ابھیشیک سے تعلق کی وضاحت کی ہے۔
یہ ویڈیو پیرس فیشن ویک کی ہے جس میں ایشوریا کو اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ ایشوریا نے اس طرح اپنی اور ابھیشیک کی شادی کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں آ رہی تھیں اور یہاں تک کہ طلاق کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔