بزنس

یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ 30 ستمبر کو وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 ستمبر کو بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی کی تھی۔ اس وقت پٹرول 249.10 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل 141.93 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے گی جس سے عوام کو کافی ریلیف مل سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button