شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب رزمک کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل سمیت ملک میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button