آئی ایم ایف : پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج منظور

اسلام آباد : پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مل گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے یہ قرض منظور کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیویا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے۔ قرض پروگرام کی منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔

آئی ایم ایف کا یہ قرض پاکستان کو 5 فیصد سے کم شرح سود پر ملے گا۔ اس قرض سے پاکستان کو اپنی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی اور ملک میں اقتصادی استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button