پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 82 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 82 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر گیا ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق، کے ایس ای-100 انڈیکس 0.94 فیصد بڑھ کر 82,247 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

یہ اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام منظور ہونے کی امیدوں اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکہ کے مثبت نتائج کی وجہ سے ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تھیں، لیکن پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ انہوں نے چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

آج آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے قرض پروگرام کو منظور کرنے پر غور کرے گا۔ اگر یہ پروگرام منظور ہو جاتا ہے تو پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے میں آسانی ہوگی اور ملک کی معیشت کو تقویت مل سکے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button