علاقائی

ماضی میں نوجوانوں کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ماضی میں کوئی کام نہیں کیا گیا ، اچھی سیاست نہیں کی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ سیاست کو ماضی میں بدنام کیا گیا اور اگر ہم اچھی سیاست نہیں کریں گےتو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور تاریخی کسان پیکیج کا اجرا کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج ایک سفیر نے نواز شریف سے سیاسی انتشار پرسوال کیا جس پر نواز شریف نے انہیں جواب دیاکہ سیاسی انتشار ہمارے لئے نیا نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری کابینہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان وزیرکام کر رہے ہیں، ایک ہزار نوجوانوں کے لیے 60 ہزار ماہانہ اعزازیہ پروگرام لانچ کیا ہے۔ عوام کی خدمت میری ذمہ داری ہے، نوجوان گالم گلوچ والا کلچر نہیں چاہتے، بلا کسی سیاسی تفریق کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہر سیاسی جماعت کے کارکن کی وزیراعلیٰ ہوں، نوجوان اپنے محفوظ مستقبل کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبوں میں جا کر جلسہ کرنا، جلاؤ گھیراؤ کی باتیں کرنا بہت آسان کام ہے، ان کے پاس گالم گلوچ کے سوا کوئی کرنے والا کام نہیں اور ان کا سارا دھیان کسی کی عزت کیسے اچھالنی ہے اس پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جس ہسپتال میں جاتی ہیں وہاں انہیں خیبرپختونخوا کے مریض ملتے ہیں، ہم نے چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا ہے جس میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں 100 سے زائد بچوں کی سرجریز کی گئی ہیں اور اس میں سے بہت سارے مریض خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کی پوری توجہ عوام کے علاج اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے مخالف پر حملہ آور ہونے پر مرکوز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button