پہلی نظر میں پیار ہونے پر یقین نہیں رکھتی: زویا ناصر

لاہور: معروف ماڈل اور اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں محبت اور تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

زویا کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں پیار ہونے پر یقین نہیں رکھتی۔ کسی بھی شخص سے محبت کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح جاننے اور سمجھنے پر یقین رکھتی ہوں۔

زویا ناصر نے بتایا کہ کسی بھی شخص میں سب سے پہلے اخلاقیات اور شخصیت کو دیکھتی ہوںاور صفائی ستھرائی جیسی چیزوں کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں۔

حرا خان کا کاسٹنگ فراڈ کا شکار ہونے سے بال بال بچ جانے کا انکشاف

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر انہیں کسی کے ساتھ رومانوی فلم کرنی پڑے تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

زویا ناصر کے مطابق، محبت کرنے والا شخص کبھی بھی دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کو تکلیف دیتے ہیں، وہ سچی محبت نہیں کرتے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محبت ہونے کا احساس کیسے ہوتا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button