چکوال :تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا تگڑا آپریشن

چکوال: اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر نے انکروچمنٹ انسپکٹر اسد عباس ،مسرور احمد اور مقبول احمد کے ہمراہ تجاوزات مافیا کی دوڑیں لگوا دیں۔

شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا تگڑا آپریشن جاری اسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر و ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر نے انکروچمنٹ انسپکٹر اسد عباس ، مسرور احمد ، مقبول احمد اور میونسپل کمیٹی کی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات مافیا کی دوڑیں لگوادیں۔

شہر کے معروف ترین چھپڑ بازار میں گزشتہ کئی سالوں سے ریڑی بان اور سبزی فروشوں نے قبضہ کیا ہوا سرکاری جگہ کو قبضہ مافیا نے اپنی جاگیر بنا رکھا تھا اے سی ایچ آر ڈاکٹر ارسلان سکندر اور میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے چھپڑ بازار اور تلہ گنگ روڈ پر قائم نا تجاوزات کا صفایا کر دیا۔

دوسری جانب شہر کی مختلف شاہراہوں پر قائم ناجائزتجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بازاروں اور سڑکوں پر ناجائز تجاوزات ختم کر کے شہر کے مصروف ترین بازار چھپڑ بازار ، تلہ گنگ روڈ ، جہلم روڈ ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اردگرد سڑک اور فٹ پاتھ کو تجاوزات معافیا سے چھٹکارا دلوایا اور ٹریک کی آمد و رفت میں آسانی پیدا کی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور اے سی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر اور میونسپل کمیٹی کی ٹیم کے ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن پر اس اقدام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکر ادا کیا۔

اس موقع پر اے سی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ارسلان سکندر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی صورت میں ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کریں گے، شہر بھر کو تجاوزات سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے فیس میں اندرون شہر جن میں صرافہ بازار، مین بازار میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

Exit mobile version