ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائیڈ کرنےوالے نوجوان کو ڈی پی او وہاڑی کی شاباش
وہاڑی:ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے ایف ایس سی میں نمایاں نمبرز حاصل کرنے والے اے ایس ائی عبدالحمید قاسمی کے بیٹے زبیر حمید کو اپنے آفس مدعو کیا اور بطور گفٹ لیپ ٹاپ پیش کیا جبکہ اچھے نمبرز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی منصور کا کہنا تھا کہ بچوں کے پوزیشن حاصل کرنے میں ان کے والدین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس اہلکاروں کے قابل اور محنتی بچوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔
پولیس اہلکار اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ اے ایس ائی عبدالحمید قاسمی کے بیٹے زبیر حمید نے ایف ایس سی میڈیکل گروپ میں 1144 نمبر حاصل کر کے وہاڑی سے پہلی پوزیشن اور ایم ڈی کیٹ میں 191 نمبرز حاصل کر کے ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائیڈ کیا ہے۔