Archive

معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہو گئی، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے مضبوط بنیاد قائم ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میٹنگ کل ہوگی، پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا اور اب سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button