لاہور: آئی کے 804 نمبر پلیٹ لگانے والا ٹک ٹاکر گرفتار
لاہور : لاہور پولیس نے ایک غیر معمولی واقعے میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی گاڑی پر مشہور نمبرآئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔ گرفتار شخص ٹک ٹاکر ندیم مبارک کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، ندیم مبارک نے اپنی گاڑی کی پچھلی نمبر پلیٹ پرآئی کے 804 لکھ کر دانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس پر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس طرح کی حرکت قانون کی خلاف ورزی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔